تلنگانہ میں آٹھ سال میں الیکٹرانک کچہرے میں پانچ گنا اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صرف آٹھ سال میں تلنگانہ کے الیکٹرانک کچہرے میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے ۔ 2017-18 میں 33,425 میٹرک ٹن سے 2025-26 میں 1.6 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس طرح 370 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ الیکٹرانک کچہرے میں ہورہے اس طرح کے اضافہ سے اب ماحولیات کے لیے سنگین مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پولیشن بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق الیکٹرانک کچہرا 2021-22 تک 50,835 ٹن تک پہنچ چکا تھا جو پانچ سال کے اندر 52.1% کا اضافہ تھا ، تاہم اس کے بعد اس میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ۔ اور 2025-26 میں الیکٹرانک کچہرا 1.6 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگیا ۔ ماہر ماحولیات غفران بیگ نے کہا کہ اس قدر کم مدت میں کسی ایک ریاست میں الیکٹرانک کچہرے میں اس قدر اضافہ کی مثال نہیں ملتی ہے ۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ الیکٹرانک کچہرے میں جس قدر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لحاظ سے اسے چیانلائز اور ری سائیکل نہیں کیا جارہا ہے ۔۔ A/b