تلنگانہ میں اسکولس ۲۱/ جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

,

   

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے شدید گرمی کے باعث اسکولس کو دوبارہ ۲۱/ جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یکم جون سے کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سکریٹری برائے تعلیم جناردھن ریڈی نے کل ایک نوٹس اسکول ایجوکیشن کمشنر کو جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ درجہ حرارت ۳۴/ تک جارہا ہے۔ نظام آباد، راماگنڈم میں درجہ حرارت ۵۴/ ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔