تلنگانہ میں اندرماں راجیم وعدہ کی تکمیل

   

ریاست کے خزانے میں جمع دولت کو عوام میں تقسیم کیا جائے گا : ملوبٹی وکرامارک

حیدرآباد۔7۔جنوری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ و وزیر فینانس مسٹر ملوبٹی وکرمارک نے ریاست میں کانگریس کے اقتدار کے ایک ماہ کی تکمیل پر X سابقہ ٹوئیٹر پر دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کی توقع کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اندراماں راجیم کا مطلب حکومت کو عوام کے قریب لیجاتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کو قرض میں مبتلاء رکھے جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مہینہ کے اوائل میں تنخواہوں کی اجرائی کے ذریعہ حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ قابل قدر ہے۔ مسٹر ملوبٹی وکرمارک نے کہا کہ حکومت نے عوام سے اندراماں راجیم کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جار ہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اندراماں راجیم کا مطلب ریاست پر موجود قرض کے بوجھ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے علاوہ انہیں بہتر حکمرانی فراہم کرنا ہے۔ 3