تلنگانہ میں اندرون 5 یوم 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 22 ستمبر (پریس نوٹ) کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے تلنگانہ میں ٹیکہ اندازی کی دو رخی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت نے خانگی ہاسپٹلس کے تعاون سے گزشتہ 5 دنوں کے دوران 20 لاکھ اہل افراد کو کورونا کا ٹیکہ دیا۔ ٹیکہ اندازی کے دوسرے مرحلہ میں تمام میونسپالٹیز اور دیہاتوں میں تمام اہل افراد کو ٹیکہ دینے کا نشانہ ہے جس کے ذریعہ حکام صد فیصد ٹیکہ اندازی کا نشانہ رکھتے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں اہل افراد کو کم از کم پہلی خوراک دی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں ٹیکہ کی قلت کے بعد دوسرے مرحلہ میں یہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔