تلنگانہ میں ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ:وزیر صحت ہریش راؤ

   

حیدرآباد۔ 22ستمبر۔ (یواین آئی ) وزیر صحت ہریش راو نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ۔انہوں نے سدی پیٹ کے پولیس کنونشن سنٹر میں سرکاری کالج کی یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ سے خطاب میں کہا کہ جب تلنگانہ کی تشکیل ہوئی تو سرکاری کالجس میں ایم بی بی ایس کی846 نشستیں تھیں تاہم فی الحال ان کی تعداد بڑھا کر 2 ہزار 840 کر دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی جی میڈیکل کی نشستیں بھی بڑے پیمانے پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں طبی تعلیم سے بہت دور تھا۔ ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ نیشنل میڈیکل کونسل کی اجازت کے بغیر طلباء روس، یوکرین، چین جیسے ممالک میں طبی تعلیم کیلئے جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔