حیدرآباد ۔ (سیاست نیوز) کرکٹ پینل جس کی قیادت اے جگن موہن راؤ بطور صدر کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو حکومت کے ساتھ لیز پر آزاد کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ جگن موہن راؤ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجوزہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر شہر اور اضلاع میں زمین خریدیں گے تاکہ جہاں بھی ممکن ہو میدانوں کو تیارکیا جا سکے۔ انہوں نے تلنگانہ میں ایک اورکرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے امکانات تلاش کرنے اور تمام کلبوں کو یکساں ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیا۔