حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 168 کالجس میں مختلف انجینئرنگ کورسیس میں جملہ 1,11,147 نشستوں کے لئے آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن سے تعلیمی سال 2022-23 کے لئے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ 7,380 نشستوں کو بند کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ مختلف کورسیس میں 7,815 کا اضافہ کیا گیا بالخصوص اُبھرتی ٹیکنالوجیز میں 2022-23 کے لئے نئے کورسیس کے لئے کوئی نشستیں منظور نہیں کئے گئے۔