تلنگانہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک

   

حیدرآباد : 22مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کل شدید بارش اور بجلی گرنے سے مختلف مقامات پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ محبوب آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ، بارش کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ۔دو مقامات پر بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں ایک پنچایت ملازم پربھو شامل ہے ۔ اسی طور پر نلگنڈہ ضلع کے اپاجی پیٹ میں ایک خاتون کسان 46 سالہ بھکشماں اور ونپرتی ضلع کے میاں پور میں ایک نوجوان 18 سالہ نگراجو بھی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوگئے ۔