حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں 6 فروری کو برقی کی مانگ 15,752mw ریکارڈ کی گئی جو 8 مارچ 2024 کو ریکارڈ کردہ سب سے زیادہ طلب 15,623mw سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ اس سے ریاست میں برقی کی ضرورت میں اضافہ اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاور یوٹیلیٹز کی موثر کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ریاست میں برقی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بالخصوص حالیہ مہینوں میں یہ اضافہ دیکھا گیا ۔ دسمبر 2024 میں برقی کی مانگ میں گذشتہ سال کے مقابل 13.49% کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جنوری 2025 میں 10.10% کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ روزانہ کی اوسط برقی سربراہی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔۔