تلنگانہ میں ترقیاتی اسکیمات کیلئے فنڈزفراہمی کا مطالبہ

   

میڈیکل کالج کیلئے مرکزی وزیر ہریش وردھن کا تیقن ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کی پریس کانفرنس

کریم نگر /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر ہریش وردھن سے ریاستی وزیر طب و صحت ایٹالہ راجندر نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں روبہ عمل ترقیاتی اسکیمات پروگراموں کیلئے مالی تعاون فنڈز کی فراہمی کی خواہش کی ۔بعد ازاں ایٹالہ راجندر نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں صحت و طبی پروگراموں کوعصری معیاری سربراہی کیلئے طب و صحت کے بدلتے حالات کے مطابق عمل آوری کیلئے مرکز کے تعاون کی خواہش کی ہے ۔ وزیر نے مکمل طریقہ پر پوری طرح تعاون دینے کا تیقن دیا ہے اور کہا کہ کاکتیہ میڈیکل کالج سوپراسپشالیٹی ہاسپٹل عادل آباد میں ایک اور سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کے تعمیری کام جاری ہیں ۔ اس کیلئے تعاون کی خواہش کی ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں 9 میڈیکل کالج ہیں کھیم کریم نگر دو ضلع مستقر پر میڈیکل کالجوں کی منظوری دی جانے کی بھی خواہش کی ہے ۔ اس پر انہوں نے سنجیدگی سے غور کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ نئے تشکیل شدہ اضلاع ہیڈ کوارٹرس میں موجودہ دواخانوں کو اپ گریڈ کئے جانے کی شدید ضرورت ہے ۔ اس کیلئے ضروری فنڈز کی اجرائی کی خواہش کی گئی ہے ۔ ریاست میں 40 ڈئیلاسیس مرکز ہیں ۔ ان میں اضافہ کی شدید ضرورت ہے ۔اس تعلق سے واقف کروایا گیا اس پر اس کی مالی امداد دینے پر غور کیا جائے گا ۔ آئی سی یوسنٹرس کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا کہ کچھ قومی شاہراہوں پر ٹرا ماکیر سنٹر کے قیام کی بھی خواہش کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اور امور پر بھی گفتگو ہوئی اور دیگر ضروری امور کی عمل آوری کیلئے علم میں لایا گیا ۔ تلنگانہ میں روبہ عمل بہت سارے ترقیاتی پروگرامس میں مدد دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ ان باتوں سے ایٹالہ راجندر نے واقف کروایا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پیز ایم پرکاش مدیراج وائی لنگیا یادو و دیگر بھی شریک تھے ۔