تلنگانہ میں درجہ حرارت میں پھر اضافہ

   

حیدرآباد24مئی(یواین آئی) تلنگانہ میں درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔کھمم ضلع میں کل ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیاجائے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مغربی ہندوستان سے تلنگانہ کی طرف گرم ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ یاست میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اضلاع کریم نگر’ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ دس بجے دن کے بعد سے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور کافی شدید ضرورت پر ہی گھروں سے نکل رہے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔ لو لگنے کے سبب اموات کا بھی پتہ چلا ہے ۔دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کے پیکٹس ومشروبات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔