تلنگانہ میں ماؤسٹوں نے ٹی آر ایس پارٹی ورکر کو مار ڈالا

,

   

حیدرآباد۔پولیس کے بموجب تلنگانہ کے مولوگو ضلع میں ماؤسٹوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے ایک مقامی کارکن کو انہیں پیسے دینے سے انکار کرنے پر مارڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات الوباکا گاؤں میں چالیس کی عمر کے مادورائی بھیم ایشوار راؤ کے گھر میں چھ مصلح ماؤسٹ داخل ہوئے اور بیوی کی جانب سے لگائی جانے والی رحم کی گوہارکو نظر انداز کرتے ہوئے مذکورہ لیڈر کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا ہے۔

پارٹی فنڈس کے لئے ماؤسٹوں نے مطالبہ کیاتھا مگر راؤ نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس کی بناء پر انہیں قتل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ گذارے کے لئے گاؤں میں راؤ ایک فرٹیلائزر کی دوکان چلاتے تھے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ حالیہ دنوں میں پیش ائے انکاونٹرس میں مارے جانے والے ماؤسٹوں کی موت کا بدلہ اور گاؤں میں خوف او ردہشت قائم رکھنے کے لئے کے مقصد سے یہ کام انجام دیاگیاہے