تلنگانہ میں موسم کی عجیب و غریب صورتحال

   

گرمی ختم ہونے کی پیش قیاسی ناکام ثابت ، اضلاع اور شہر میں بارش کا امکان
حیدرآباد۔17۔جون(سیاست نیوز) تلنگانہ کا موسم شہریوں کو پریشان کیا ہوا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ریاست سے گرمی کی لہروں کے خاتمہ کی توثیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تاہم اب گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہونے لگی ہے ۔ مانسون کی آمد اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ جلد ہی ریاست بھر کے تمام اضلاع میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا لیکن 17 جون کے کو ریاست کے بیشتر اضلاع بالخصوص شہرحیدرآباد وسکندرآباد میں درجہ حرارت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے بعد محکمہ موسمیات نے اس بات کی توثیق کردی ہے کہ ریاست میں دوبارہ گرمی لہر لوٹ آئی ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ریاست کے بیشتر تمام اضلاع میں 17جون کو درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے 43ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا اور کہا جار ہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی درجہ حرارت اور گرمی کی یہی صورتحال رہے گی۔ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ شہر کے علاوہ ریاست کے بعض اضلاع میں 17 جون کی رات دیر گئے سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے کئی مقامات پر ہلکی اور تیز بارش وقفہ وقفہ سے ریکارڈ کی جائے گی جس کے نتیجہ میں رطوبت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منچریال میں سب سے زیادہ 43ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے جو کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔3/m/n