تلنگانہ میں پرشانت کشور ٹیم کی سرگرمیوں میں اضافہ مختلف ذرائع سے معلومات کے حصول کی مساعی

   

حیدرآباد۔30 مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں پرشانت کشور کی ٹیم کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا ہے اور ٹیم کے ارکان مقامی ذرائع ابلاغ اداروں سے وابستہ صحافیوں سے حقائق سے آگہی حاصل کر رہے ہیں۔ اس طریقہ کار کو صحافتی حلقوں میں پسندنہیں کیا جارہا ہے کیونکہ ٹیم کے ارکان اپنی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے خودکو ریسرچ اسکالر کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ ناراض صحافیو ںکا کہناہے کہ سیاسی جماعتوں کیلئے کام کرنے والے اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان ریسرچ اسکالرس کو اپنی شناخت مخفی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سابق میں یہ معلومات خود سیاسی قائدین اپنے حلقہ کے عوام میں ان کے متعلق نظریات سے آگہی حاصل کرتے تھے۔ اب سیاسی جماعتوں اور قائدین کیلئے کارپوریٹ کمپنیو ںکی جانب سے جو معلوما ت حاصل کی جا رہی ہیں وہ صحافیوں سے حاصل کی جا رہی ہیں اور اس کو رپورٹ کے طور پر پیش کیا جا رہاہے ۔ ایسے ریسرچ اسکالر س سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ شناخت مخفی رکھنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کے بغیر جو معلومات حاصل ہوجائیں ان کو اکٹھا کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس طرح منڈل سطح پر صحافیوں سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے حاصل کی جانے والی معلومات کو بہتر انداز میں پیش کیا جا رہاہے جو سیاسی جماعتوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ م