حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم نے تلنگانہ کانگریس امور کے نئے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے گاندھی بھون میں ملاقات کی۔ پارٹی کے دوسرے قائدین کے ساتھ ڈاکٹر محمد سلیم نے ریاست کے تازہ سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں انہوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا روشن مستقبل ہے ۔ پارٹی قائدین کے درمیان نظریاتی اختلافات عارضی ہے ۔ انتخابات سے قبل تمام قائدین کانگریس کو اقتدار حاصل کرنے کے لیے متحدہ طور پر کام کریں گے ۔ مانک راؤ ٹھاکرے کو نیا انچارج بنانے سے پارٹی کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی 26 جنوری سے ریاست بھر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا کا آغاز کررہے ہیں جو کانگریس پارٹی کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی ۔۔ن