تلنگانہ میں کانگریس کا روشن مستقبل

   

بی جے پی اور ٹی آر ایس ایک ہی سکہ کے دورخ، ندیم جاوید
حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) سکریٹریز آل انڈیا کانگریس کمیٹی و انچارج تلنگانہ کانگریس امور ندیم جاوید اور روہیت چودھری کی نئی دمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد پہنچنے پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم کے علاوہ دوسرے قائدین نے گاندھی بھون میں دونوں نونامزد اے آئی سی سی سکریٹریز سے خیرسگالی ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاست میں کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں پر غوروخوض کیا گیا۔ سکریٹری اے آئی سی سی ندیم جاوید نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا روشن مستقبل ہے۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں ایک سکہ کے دورخ اور ہی حکومت اپنے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ عوام مودی اور کے سی آر دونوں سے بدظن ہیں اور دونوں کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے انتخابات کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے تلنگانہ اور مرکز پر کانگریس کا پرچم لہرایا جائے گا۔ ندیم جاوید نے ای ڈی اور دوسری تحقیقاتی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کرتے ہوئے گاندھی خاندان کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ن