تلنگانہ میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 2319 تک پہنچ گئی

   

حیدرآباد۔12جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے نئے 2319 مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور 474 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں 90ہزار 21 افراد کے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معائنہ کیا گیا ہے۔ 2319 نئے مریضوں کی نشاندہی کے بعد ریاست میں جملہ مریضو ںکی تعداد 18ہزار339ہوچکی ہے جن میں بیشتر گھریلو قرنطینہ میں ہیں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 1275 نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ میڑچل۔ملکاجگری میں مریضوں کی تعداد 234 تک پہنچ چکی ہے اسی طرح رنگاریڈی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والوں کی تعداد 173 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ریاست بھر کے سرکاری دواخانوں میں 589 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیںجبکہ خانگی دواخانوں1084مریضوں کا علاج جاری ہے۔مجموعی اعتبار سے ریاست بھر میں موجود 18ہزار339 کورونا وائرس کے متاثرین میں 1673 مریض شریک دواخانہ ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیدارو ںکے مطابق ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معائنوں میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جن مریضوں کو کورونا وائرس کی توثیق ہورہی ہے انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کے علاوہ دی جانے والی ادویات ڈاکٹرس کے مشورہ کے مطابق استعمال کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ۔م