تلنگانہ میں کورونا وائرس کا موقف

   

حیدرآباد۔ ڈائرکٹر صحت عامہ و خاندانی بہبود کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ میں آج 13642 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے منجملہ 12045 نمونے نگیٹیو پائے گئے جبکہ 1597 نمونوں کی جانچ مثبت پائی گئی۔ 11 افراد کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جبکہ صحت یاب ہونے پر 1159 افراد کو ڈسچارج بھی کردیا گیا۔آج 1597 پازیٹیو کیسس کے منجملہ 796 جی ایچ ایم سی حدود میں پائے گئے جبکہ رنگاریڈی میں 212 مثبت کیسس کی رپورٹ ہے۔ ریاست میںجملہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر39342 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 386 بتائی گئی ہے۔