تلنگانہ میں کورونا کا قہر جاری 7,432 نئے کیس ‘ 33 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں ہر گذرتے دن کے ساتھ شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ہر روز کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔ جمعہ کو ریاست میں کورونا کے 7,432 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 33 اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 1961 ہوگئی ہے ۔ یہ بالکل پہلی مرتبہ ہے کہ ریاست میں اتنی زیادہ تعداد میں ایک ہی دن میں کورونا پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اتنی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جی ایچ ایم سی کے علاوہ میڑچل ۔ ملکاجگری اور رنگا ریڈی اضلاع کے حدود میں بھی کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد 58,148 تک جا پہونچی ہے جبکہ 40,729 مریضوں کو ہوم آئیسولیشن کا کووڈ کئیر مراکز میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ جمعہ اور ہفتے کے درمیان 1,03,770 معائنے کئے گئے میں 5,136 کے نتائج آنے باقی ہیں۔ ریاست میں جملہ 1,23,84,797 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ ان میں جملہ 3,87,106 کیس پازیٹیو رہے ہیں اور تاحال 3,26,997 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 1464 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ میڑچل ۔ ملکاجگری سے 606 اور رنگا ریڈی سے 504 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔