تلنگانہ میں کورونا کا پھیلاو جاری 1982 نئے پازیٹیو کیس۔ 12 اموات

,

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں کورونا کے 1982 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی تعداد 79,495 تک جا پہنچی۔گذشتہ روز اس انفکشن سے 12 افراد کی موت ہوگئی۔اس طرح اب تک جملہ مہلوکین کی تعداد 627 ہوگئی ہے ۔ حکومت کے ایک بلیٹن کے مطابق ریاست میں 1982 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ تقریبا 1669 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 55,999 ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ ریاست میں 22,869 ایکٹیو کیس ہیں اور 16,112 افراد کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ حکومت نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط سے رہیں ۔حکام نے کہا کہ ریاست کے کئی حصوں اور بالخصوص حیدرآباد میں مختلف علاقوں میں کورونا کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ تاحال تلنگانہ میں 6,13,231 معائنے کروائے گئے ۔گذشتہ چند دنوں کے دوران حیدرآباد میں اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم حکومت نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں۔ محکمہ صحت کے نئے بلیٹن کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر درج کردہ نئے کورونا کے معاملات کی تفصیل اس طرح ہے ۔ جی ایچ ایم سی463 ، میڑچل 141 ، رنگاریڈی 139، کریم نگر 96، گدوال 93 ، جنگاوں78،ورنگل اربن 71 ، پداپلی 71 ، بھدرادری کوتہ گوڑم 64 ، کاماریڈی 62 ، نلگنڈہ 59، نظام آباد 58 ، سدی پیٹ 55۔ڈائرکٹر جنرل صحت عامہ سرینواس راو نے امید ظاہر کی کہ جی ایچ ایم سی حدود میں اگست کے اواخر اور دیگر علاقوں میں ستمبر کے اواخرتک کورونا کے معاملات پر قابو پایا جائے گا۔