تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں کمی، 396 نئے کیس درج

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 396 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 705 افراد صحت یاب ہوئے۔ 5910 ایکٹیو کیسس ہیں جو آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ دو دنوں میں 24938 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں411 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 193 کیسس درج کئے گئے جبکہ جنگاؤں 11 ، کریم نگر 19 ، کھمم 10 ، ملکاجگیری 27 ، سرسلہ 14 اور رنگاریڈی میں 23 کیسس درج کئے گئے۔ر