تلنگانہ میں کورونا کے 121 نئے کیسس ٹسٹوں کی تعداد میں قابل لحاظ کمی

   

حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال کے قابو میں آنے کے بعد سے حکومت نے روزانہ ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کردی ہے۔ ہائی کورٹ نے روزانہ کم از کم ایک لاکھ ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن یہ تعداد گھٹ کر 25 ہزار ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 121 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ایک موت واقع ہوئی۔ اس مدت کے دوران 183 افراد صحتیاب ہوئے۔ ریاست میں 4009 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ریاست میں 25021 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ مَردوں میں 61.4 فیصد اور خواتین میں 38.6 فیصد کورونا متاثرین پائے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں55 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ رنگاریڈی میں 10 کیسس کا پتہ چلا۔ 8 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں پایا گیا جبکہ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 5 سے کم ہے۔ر