تلنگانہ میں کورونا کے 1,296 نئے پازیٹیو کیس۔ 6 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج اتوار کو ایک دن میں کورونا کے 1,296 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 45,076 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں چھ اموات کی بھی اطلاع ہے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 409 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 1,831 مریضوںکو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک جملہ 32.438 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے اور اب بھی مزید 12,224 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج کے تازہ پازیٹیو کیسوں میں جملہ 557 کیس گریٹر حیدرآباد سے 111 کیس رنگا ریڈی سے اور میڑچل سے 87 کیس رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ ورنگل اربن سے 117 ورنگل رورل سے 41 ‘ کاماریڈی سے 67 ‘ نلگنڈہ سے 26 ‘ سنگاریڈی سے 28 ‘ کریمنگر سے 27 پیدا پلی اور میدک سے فی کس 29 ‘ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔