تلنگانہ میں کورونا کے 168 نئے کیسس، 163 افراد صحتیاب

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 168 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 163 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ پازیٹیو کیسس کی تعداد 299254 ہوچکی ہے جبکہ 295707 افراد صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو 1912 درج کئے گئے جن میں سے 796 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 98.81 فیصد ہوچکی ہے۔