تلنگانہ میں کورونا کے 194 نئے کیس، 3 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 194 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ 116 افراد اس مدت میں صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 300536 ہوچکی ہے جبکہ 297032 افراد صحت یاب ہوئے ۔ کورونا سے فوت ہونے والوںکی تعداد 1649 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 1855 ہیں، جن میں 730 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 37904 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 525 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 35 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگری 14 و رنگا ریڈی میں 16 کیس درج ہوئے ۔ بھوپال پلی ، گدوال و نارائن پیٹ میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ باقی اضلاع میں کیسوں کی تعداد 10 سے کم رہی ۔