حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 2392 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور 11 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیان 2392 نئے کیسس کے ساتھ جملہ کیسس کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 163 ہوچکی ہے۔ 2346 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 12ہزار 587 ہوئی ہے۔ 11 اموات کے ذریعہ مہلوکین کی تعداد 906 ہوگئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 31607 ہیں ان میں سے 24579 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 60923 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1606 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے اب تک 18 لاکھ 27 ہزار 905 ٹسٹ کئے گئے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں گریٹر حیدرآباد 304 کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ رنگاریڈی 191 نئے کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اضلاع میں عادل آباد 33 ، کتہ گوڑم 95 ، جگتیال 64 ، کاماریڈی 76، کریم نگر 157، کھمم 116، محبوب نگر 45، محبوب آباد 71 ، منچریال 69، ملکاجگیری 132، ناگر کرنول 53 ، نلگنڈہ 105 ، نظام آباد 102 ، پداپلی 68 ، سرسلہ 64 ، رنگاریڈی 191، سدی پیٹ 89 ، سوریا پیٹ 101 ، ونپرتی 40، ورنگل ( اربن ) 91 ، اور بھونگیر میں 57 کیسس منظر عام پر آئے۔