حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے قہر جاری ہے اور 10 اضلاع اس سے بری طرح زد میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3307 نئے پازیٹیو کیس درج کئے گئے جبکہ 8 اموات ہوئی ہیں ۔ ریاست میں کورونا ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد پازیٹیو کیسوں میں اضافہ ہواہے ۔ حکام نے عوام کو چوکسی کا انتباہ دیتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا کہ آئندہ تین چار ہفتوں میں صورتحال اور ابتر ہوسکتی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے علاوہ 10 اضلاع میں کیسوں کی تعداد تین ہندسوں میں درج کی گئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ایکٹیو کیس 27861 ہیں جن میں سے 18685 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ پازیٹیو کیسیس جملہ 338045 ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 897 افراد کی صحتیابی کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 308396 ہوچکی ہے۔