تلنگانہ میں کورونا کے 434 نئے کیس ‘ شہر میں 343 کیس

   

حیدرآباد 26 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے 434 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ان میں 343 کیس گریٹر حیدرآباد کے حدود سے رپورٹ ہوئے ۔ رنگا ریڈی ضلع سے 34 اور میڑچل ملکاجگری سے 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بھی کوئی بھی مریض کورونا کی وجہ سے فوت نہیں ہوا ہے ۔ ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں ایکٹیو کورونا مریضوں کی تعداد 3,762 ہے ۔ اتوار کو جملہ 285 افراد کو کورونا سے صحتیابی پر ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو جملہ 23,979 معائنے کئے گئے جن میں 126 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔