حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 13 نئے ریوینیو منڈلوں کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے۔ جن نئے ریوینیو منڈلس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ان میں جگتیال ضلع میں اینڈا پلی بھیمارم کے علاوہ نظام پیٹ ( سنگاریڈی) ، گٹ اوپل( نلگنڈہ ) اینوگرتی ( محبوب آباد)، اکبر پیٹ ( سدی پیٹ )، ککنورو پلی ( بھوپال پلی )، اونگولو ( کاماریڈی )، کوکنٹلہ ( محبوب نگر ) اور نظام آباد ضلع میں آلور، اونکیشور اور سالور ریوینیو منڈلس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد حکومت نے اضلاع کی تعداد کو 10 سے بڑھاکر 33 کردیا ہے اور مقامی عوام کے مطالبہ پر ریوینیو منڈلس کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔ر