تلنگانہ میں 5 لاکھ طلبہ آدھار کارڈ نہیں رکھتے

   

محکمہ تعلیم طلبہ کے صد فیصد آدھار کارڈ بنانے میں مصروف ، آدھار کٹس کی روانگی
حیدرآباد 24 جنوری ( سیاست نیوز ) : ریاست میں رواں تعلیمی سال 2022-23 میں زیر تعلیم 5 لاکھ طلبہ آدھار کارڈ نہیں رکھتے ۔ ریاست میں 43,043 امدادی ، خانگی اسکولس ہیں ۔ جن میں تقریبا 58 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے آئندہ سال تک تمام طلبہ کا صد فیصد آدھار کارڈ بنانے نشانہ مختص کیا ہے ۔ ہر سال دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کر کے طلبہ اسکولس سے رخصت ہو رہے ہیں ۔ پہلی جماعت میں زیادہ طلبہ داخلہ لے رہے ہیں ۔ دوسری ریاستوں سے بھی یہاں پہونچکر طلبہ داخلہ لے رہے ہیں ۔ ہر تعلیمی سال محکمہ تعلیم سے چائیلڈ انفو کے نام سے اسکولس کی سطح پر بچوں کی تفصیلات آن لائن حاصل کی جارہی ہے ۔ طلبہ کے ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقل ہونے پر ٹریکنگ کرنے آدھار نمبر حاصل کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ ریاست میں 5 لاکھ طلبہ نے آدھار کارڈ نہیں بنوایا ۔ ان میں 2 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولس و 3 لاکھ طلبہ خانگی اسکولس میں زیر تعلیم ہیں ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ چند خانگی اسکولس میں ایسے طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کے پاس آدھار کارڈ موجود ہے ۔ لیکن اس کی تفصیلات نہیں دی جارہی ہیں ۔ گورنمنٹ ہائی اسکولس میں زیر تعلیم چھٹی تا دسویں جماعتوں کے 50 ہزار طلبہ کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے ۔ اپریل میں ایس ایس سی امتحانات کے بعد یہ طلبہ اسکولس سے رخصت ہوجائیں گے ۔ ایسے تمام طلبہ کے آدھار کارڈ بنانے کا محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے آدھار کارڈ مارچ تک بنانے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس کیلئے 100 آدھار اندراج کٹس روانہ کئے گئے ہیں ۔ ایم ای او کے آفسوں میں جنہیں رکھا جائے گا ۔۔ ن