تلنگانہ میں 7 نئے میڈیکل کالجس کے قیام کو کابینہ کی منظوری

   

حیدرآباد۔ حکومت نے ریاست میں 7 میڈیکل کالجس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کو منظوری دے دی ۔ کابینی اجلاس میں محبوب نگر، سنگاریڈی، جگتیال، ناگرکرنول، ونپرتی، کتہ گوڑم اور منچریال اضلاع میں میڈیکل کالجس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ میڈیکل کالجس کے قیام سے مقامی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق میں محبوب آباد اور جگتیال میں میڈیکل کالجس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے نئے قائم کئے جانے والے میڈیکل کالجس کی تعداد بڑھ کر 9 ہوجائے گی۔