تلنگانہ میں 95فیصد لینڈ ریکارڈس تنازعات سے پاک

   

حیدرآباد۔ 20 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ اسمبلی میں قائد ایوان کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت کسان دوست ہے اور انہیں (کسانوں کو) ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔ گورنر کے خطبہ اور تحریک تشکر پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے ماضی کی حکومتوں پر زرعی شعبہ اور لینڈ ریکارڈس کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ تقریباً 95% اراضی کو بنیادی تفصیلات و معلومات کے ذریعہ ہر قسم کے تنازعہ، شک و شبہ سے پاک بنایا گیا ہے اور چند مسائل رہنے کے باوجود ماباقی ریکارڈ کو بھی درست کرلیا جائے گا۔