تلنگانہ میں 983 نئے کورونا پازیٹیو کیس ۔ 11 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 983 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جملہ متاثرین کی تعداد 67,660 تک جا پہونچی ہے ۔ علاوہ ازیں 11 تازہ اموات بھی ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 551 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں جئے شنکر بھوپال پلی ضلع سے کورونا کا ایک بھی پازیٹیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا سے صحتیابی کی شرح قومی شرح سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ اموات کی شرح ریاست میں بہت کم ہے ۔