تلنگانہ میں16 تا 20 مارچغیر موسمی بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : (سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ کے دوران غیر موسمی بارش کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 تا 20 مارچ بارش ہوسکتی ہے اور موسم گرما کے اس مرحلہ میں بارش سے فصلوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ زیادہ تر بارش شام کے اوقات میں ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد کے تعلق سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ریاست کو غیر موسمی بارش کے امکانات کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک جگہ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی ۔ دوسرے درجہ میں ہوائیں چلیں گی اور تیسرے زمرہ میں اوسط درجہ کی بارش متوقع ہے ۔ ۔