پڑوسیوں کی توثیق اور متوفی کے آدھار کارڈ پر پانچ ہزار روپئے بروقت جاری
حیدرآباد۔15جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ نے میت کے لئے امداد کی اجرائی کے عمل میں پیدا کی جانے والی مشکلات کو دور کرتے ہوئے فوری طور پر امداد کی اجرائی کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور اب میت کی تجہیز و تکفین کے لئے وقف بورڈ میں درخواست داخل کرنے یا بینک کھاتہ کی تفصیلات جمع کروانے کی ضرورت باقی نہیں رہی بلکہ متوفی کے شناختی کارڈ اور پڑوسیوں کی توثیق کے ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے 5000 روپئے کی رقم جاری کردیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان نے میت کی تجہیز و تکفین کے لئے ادا کی جانے والی امداد کی اجرائی میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے بینک کھاتہ اور درخواست کے ادخال کے عمل کو برخواست کرتے ہوئے اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ رینٹ کلکٹر یا انسپکٹر آڈیٹر کو روانہ کرتے ہوئے نقد رقم کی اجرائی کو منظوری دے دی ہے اور کہا کہ جو رکاوٹیں پیدا کی گئی تھیں اس کی وجہ سے تدفین کے عمل کے لئے جاری کی جانے والی امداد میں رکاوٹ کو تکلیف دہ امر سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقم کی اجرائی کے بعد دیگر امور کی تکمیل کوئی مشکل عمل نہیں ہے اسی لئے میت کی آخری رسومات سے قبل اس طرح کی تفصیلات طلب نہیں کی جائیں گی۔ جناب محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ گذشتہ یوم محترمہ ممتاز بیگم زوجہ محمد خواجہ متوطن اپوگوڑہ‘سعادت نگر کے انتقال کی اطلاع اور امداد کے لئے اطلاع موصول ہونے پر ملازمین وقف بورڈ کو مرحومہ کے مکان پر امدادی رقم 5000 روپئے کے ساتھ ملازمین کو روانہ کیا گیا اور ملازمین بورڈ نے بعد از تصدیق مرحومہ کے فرزند محمد صادق کو وقف بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی امدادی رقم ادا کی۔م