حیدرآباد 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے 10 ارکان کونسل کی میعاد کل 29 مارچ کو ختم ہوچکی ہے۔ ایم ایل اے کوٹہ کے زمرہ میں جن ارکان کی میعاد کل ختم ہوگئی اُن میں محمد محمود علی، ستیہ وتی راتھوڑ، ایس سبھاش ریڈی، وائی ملیشم (بی آر ایس) اور مرزا ریاض الحسن آفندی (مجلس) شامل ہیں۔ آندھراپردیش میں جے کرشنا مورتی، ڈی راما راؤ، پی اشوک بابو، بی ترومل نائیڈو اور وائی رام کرشنوڈو کی میعاد بھی کل ختم ہوگئی۔ اِن نشستوں پر نئے ارکان کا انتخاب ہوچکا ہے۔ اِسی طرح تلنگانہ میں گریجویٹ زمرہ کی ایک اور ٹیچرس زمرہ کی 2 نشستوں کے ارکان ٹی جیون ریڈی، کے رگھوتم ریڈی اور اے نرسی ریڈی کی میعاد بھی 29 مارچ کو ختم ہوچکی ہے۔ اے پی میں وینکٹیشور راؤ، کے ایس لکشمن راؤ اور ٹی رگھو ورما کی میعاد بھی مکمل ہوگئی۔ گریجویٹ و ٹیچرس زمرہ کی نشستوں کے انتخابات بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ حیدرآباد مجالس مقامی نشست پر ایم ایس پربھاکر راؤ کی میعاد یکم مئی کو ختم ہوگی۔1