ڈلاس وینچر کیپٹل ، ٹی ہب کے درمیان معاہدے پر دستخط
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی ہب اپنے قیام کے اندرون ایک سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن گیا ہے ۔ ٹی ہب نئی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے لیے ایک پتہ ( آڈرس ) بن گیا ہے ۔ ٹی ہب نے وزیر کے ٹی آر کی موجودگی میں جمعہ کو ڈلاس وینچر کیپٹل کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا ۔ انڈیا فنڈ کے نام سے ٹی ہب ڈلاس وینچر کیپٹل کی طرف سے فنڈنگ فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے ڈلاس وینچر کیپٹل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈلاس وینچر کیپٹل فرم نے ہندوستان میں بہت سے اسٹارٹ اپ شروع کئے ہیں ۔ ہندوستان میں 25 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ۔ حیدرآباد میں تقریبا 6 ہزار اسٹارٹ اپس ہیں ۔ ہندوستان معاشی طور پر ترقی کررہا ہے ۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری مشکل نہیں ہے ۔ اچھے آئیڈیاز والے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اسٹارٹ اپس کا انتظام کیسے کیا جائے ۔ پیسہ ضائع کئے بغیر کاروبار کو کس طرح توسیع دی جائے ۔ اس کی صحیح طریقہ سے منصوبہ بندی کی جائے ۔ کئی شعبوں میں اسٹارٹ اپ آرہے ہیں ۔ ہندوستان کا پہلا خانگی راکٹ ٹی ہب بھی حیدرآباد سے ہے ۔ دھرورا اسیپس کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے ۔ اپنے پہلے لانچ میں نیٹو راکٹ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔۔ ن