تلنگانہ ‘چکن کی قیمتوں میں اضافہ

   

حیدرآباد3 اپریل(یواین آئی) تلنگانہ میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ گذشتہ دو ماہ سے برڈفلو کے بعد چکن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ چکن فارمرس کا کہنا ہے کہ بڑھتی پیداواری لاگت، خاص طور پر فیڈ، ویکسین، اور دیگر اخراجات سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ دنوں میں پولٹری فیڈ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، جس سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چکن کی قیمتیں مختلف سطحوں پر پہنچ چکی ہیں۔ کچھ مقامات پر برائلر چکن فی کلوگرام 250 میں دستیاب ہے ، جب کہ دیگر علاقوں میں اس کی قیمت 270 سے 300 تک پہنچ چکی ہے ۔قیمتوں میں اضافہ سے عام شہری اور ریستوران اور ہوٹل مالکان بھی پریشان ہیں۔