تلنگانہ چیف منسٹر اب کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں جبکہ ریاست میں 4009کویڈ کے نئے معاملات پیر کے روز درج ہوئے ہیں
حیدرآباد۔تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو پیر کے روز کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پاگیاہے‘ اسٹیٹ چیف سکریٹری نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات کہی ہے۔
چیف منسٹر کو معمولی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں او روہ فی الحال گجویل ایروالی میں فارم ہاوز میں ائسولیشن میں ہیں۔ مذکورہ پریس نوٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ان کی صحت کی نگرانی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کررہی ہے۔
درایں اثناء بی جے پی جنرل سکریٹری آندھرا پردیش وشنو وردھن ریڈی نے ٹوئٹر پر چیف منسٹر کی تیزی کے ساتھ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا ہے
ریاستی حکومت نے پیر کے روز کہاکہ تلنگانہ میں پیر کے روز کویڈ19کے 4009تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی جملہ تعداد3.55لاکھ تک پہنچ گئی ہے وہیں مزید 14اموات کے ساتھ مرنے والو ں کی تعداد1838ہوگئی ہے۔
اپریل18 کی شام8بجے فراہم کردہ تفصیلات کے بموجب میونسپل کارپوریشن آف گریٹر حیدرآباد(جی ایچ ایم سی) میں سب سے زیادہ معاملات705اور اس کے بعد ملکاجگیری میں 363‘نظام آباد میں 360معاملات درج کئے گئے ہیں۔
جملہ درج معاملات کی تعداد 3,55,43ہیں وہیں صحت یاب ہونے والے 1878ہیں اور جملہ تعداد صحت ہونے والوں کی 3,14,441ہے۔