حیدرآباد 16 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ کالیشورم پراجکٹ پر نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کی قطعی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کو طے کیا جائے گا۔ یوم تاسیس تقاریب میں پارٹی کے قومی قائدین کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کارروائی پر کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی حکومت کی جانب سے شروع کردہ نئی اسکیمات پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیں گے۔ چیف منسٹر قبائیلی بہبود سے متعلق اسکیم کا 18 مئی کو ناگر کرنول میں آغاز کریں گے۔1