تلنگانہ ‘کورونا کے نئے 6026 کیس ، 52 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 6026 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 52 اموات ہوئی ہیں۔ 6551 افراد صحتیاب ہوئے ۔ کورونا سے فوت افراد کی تعداد 2500 سے تجاوز کرچکی ہے ایکٹیو کیس 77127 درج کئے گئے ۔ منگل و چہارشنبہ کے درمیان 79824 ٹسٹ کئے گئے جن میں 4091 کا نتیجہ باقی ہے ۔ ریاست میں 80 فیصد مریض علامتوں کے بغیر پائے گئے جبکہ 20 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامات کا پتہ چلا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد 1115 پازیٹیو کیسیس کے ساتھ ریاست میں سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 56 ، کتہ گوڑم 93 ، جگتیال 150 ، جنگاؤں 60 ، بھوپال پلی 75 ، گدوال 91 ، کاما ریڈی 83 ، کریم نگر 223 ، کھمم 205 ، آصف آباد 52 ، محبوب نگر 204 ، محبوب آباد 105 ، منچریال 133 ، میدک 71 ، ملکاجگری 418 ، ملگ 55 ، ناگر کرنول 206 ، نلگنڈہ 368 ، نارائن پیٹ 50 ، نرمل 41 ، نظام آباد 130 ، پدا پلی 139 ، سرسلہ 76 ، رنگا ریڈی 403 ، سنگا ریڈی 235 ، سدی پیٹ 231 ، سوریا پیٹ 171 ، وقار آباد 140 ، ونپرتی 124 ، ورنگل رورل 133 ، ورنگل اربن 224 اور بھونگیر میں 166 نئے کیسیس منظر عام پر آئے ۔