تلنگانہ کو الاٹ ، اے پی میں برسرکار سینئیر سیول ججس کے تبادلے اور تعیناتی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے بموجب سینئیر سیول ججس جنہیں ریاست تلنگانہ کو الاٹ کیا گیا ہے اور فی الوقت وہ ریاست آندھرا پردیش میں کام کررہے ہیں ان کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے ۔ کے پربھاکر راؤ ، سابق پرنسپال سینئیر سیول جج گڈی واڑہ ، کرشنا ڈسٹرکٹ کو جنہیں اب ڈپیوٹیشن پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، نلگنڈہ مقرر کیا گیا تھا ڈپیوٹیشن کو منسوخ کرتے ہوئے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی نلگنڈہ کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ بویا سرینواسلو ، سینئیر سیول جج پالمانیر ، چتور ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کر کے انہیں XXII ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن سکندرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ عہدہ مخلوعہ تھا ۔ شریمتی ایس وی پی سوریہ چندرا کلا ، سابق VI ایڈیشنل سینئیر سیول جج ، وجئے واڑہ کرشنا ڈسٹرکٹ کو جنہیں اب ڈپیوٹیشن پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، نظام آباد مامور کیا گیا ہے ۔ ڈپیوٹیشن منسوخ کرتے ہوئے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی نظام آباد کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ پی سیوا رام پرساد ، سینئیر سیول جج ، چداوارم ، وشاکھا پٹنم ڈسٹرکٹ کو سینئیر سیول جج ، بودھن ، نظام آباد ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی ایم بھوانی ، سابق سینئیر سیول جج ، نندی کوٹکر ، کرنول ڈسٹرکٹ کو جنہیں اب ڈپیوٹیشن پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی سنگاریڈی میدک ڈسٹرکٹ مامور کیا گیا ہے ۔ ڈپیوٹیشن منسوخ کرتے ہوئے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، سنگاریڈی میدک ڈسٹرکٹ کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ شریمتی کے اروناکماری ، تھرڈ ایڈیشنل سینئیر سیول جج ، کاکی ناڈا ، مشرقی گوداوری ڈسٹرکٹ کو تبادلہ پر پرنسپال سینئیر سیول جج ، محبوب نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی پی اینی روز کرسچن کو ریاست آندھرا پردیش میں سینئیر سیول جج کی حیثیت سے ترقی دیتے ہوئے ڈپیوٹیشن پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ورنگل مامور کیا گیا تھا کو اب ڈپیوٹیشن منسوخ کرتے ہوئے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، ورنگل کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا تھا ۔ ایس روی کمار ، سینئیر سیول جج سیتناپلی ، گنٹور ڈسٹرکٹ کو تبادلہ پر سینئیر سیول جج ونپرتی محبوب نگر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ونود کمار کو جنہیں ریاست آندھرا پردیش میں بحیثیت سینئیر سیول جج ترقی دیتے ہوئے ڈپیوٹیشن پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، کھمم مامور کیا گیا تھا ۔ ڈپیوٹیشن منسوخ کرتے ہوئے سکریٹری لیگل سروسیس اتھاریٹی کھمم کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ کمار ویویک ، پرنسپال سینئیر سیول جج ، چتور کو فورتھ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ پی راجو ، سینئیر سیول جج ، نندی گاما ، کرشنا ڈسٹرکٹ کو IX ایڈیشنل سینئیر سیول جج ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ بمقام ایل بی نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ پی لکشمی کماری ، ایڈیشنل سینئیر سیول جج ، چتور کو تبادلہ پر IX ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔۔