تلنگانہ کو نشہ مکت بنانے کیلئے کام کرنے پر زور : ڈی جی پی

   

حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے تلنگانہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران TGANB عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو نشہ مکت ریاست بنانا ہے جس کیلئے منشیات کی لعنت کے خلاف زیرو ٹالرینس حاصل کرنے کیلئے کام کرنا ہے۔ تفتیشی افسران کیلئے ضروری ہیکہ وہ NDPS ایکٹ کے مقدمات کی پیشہ وارانہ طور پر تفتیش کرنے کیلئے پوری طرح تربیت حاصل کریں۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ سال 2024ء میں ریاست بھر میں منشیات سے متعلق 39 مقدمات درج کرتے ہوئے سزاء کو یقینی بنایا۔ TGANB کے بیان کے مطابق بہترین کام کرنے والوں میں محبوب آباد، بھدرادری، کتہ گڈم، ورنگل، کھمم، سائبرآباد، کمرم بھیم، آصف آباد اور کریم نگر شامل ہیں۔ ش