تلنگانہ کے ایڈیشنل کلکٹرس کو نئی گاڑیوں کی فراہمی

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں ایڈیشنل کلکٹرس کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے انہیں نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرگتی بھون میں آج ایڈیشنل کلکٹرس اور ڈی پی او کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد چیف منسٹر کی موجودگی میں ایڈیشنل کلکٹرس کو نئی 32KU گاڑیاں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ، پرشانت ریڈی کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ چیف منسٹر نے پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کے سلسلہ میں مختلف کاموں کی منظوری کیلئے ایڈیشنل کلکٹرس کو 25 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے سلسلہ میں ایڈیشنل کلکٹرس کے رول کو بڑھانے کیلئے انہیں نہ صرف فنڈز بلکہ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔