تلنگانہ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد 18اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے بعض اضلاع میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت درج کیاگیا۔ بعض اضلاع میں درجہ حرارت تقریبا 45ڈگری درج کیاگیا ۔گرمی کی شدت سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بعض اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کیاگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور بیشتر مقامات پر معمول سے دو تا تین ڈگری زائد درجہ حرارت کا امکان ہے ۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت 43ڈگری درج کیا گیا۔ منچریال، پداپلی، مُلگ ، بھدرادری کوتہ گوڑم،بھوپال پلی کے بشمول بعض مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ بھوپال پلی، مُلگ،پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، نلگنڈہ،سوریا پیٹ، محبوب آباداورکریم نگر اضلاع کیلئے شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ۔ شہر کے کئی مقامات پر درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری درج کیاگیا۔متحدہ عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت 44ڈگری درج کیا گیا ۔ چاردن سے گرمی کی شدت برقرارہے ۔