تلنگانہ کے بیرونی مزدور ہمارے خاندان کی طرح ہیں:کویتا

,

   

حیدرآباد31مارچ(سیاست نیوز)ٹی آر ایس کی سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے نقل مکانی کرتے ہوئے تلنگانہ میں کام کرنے والے مزدور ہمارے خاندان کی طرح ہیں۔کویتا جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی سینئر لیڈر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراوکی دختر ہیں نے انگریزی زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں گزشتہ روز وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کی جانب سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان مزدوروں کو غذا کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے سلسلہ میں کی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیا۔ وزیراعلی نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت ان مزدوروں کو ریاست کی ترقی کے عمل میں اپنا ساتھی مانتی ہے ۔ کویتا نے اس خصوص میں اپنے والد کی پریس کانفرنس کی مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کی۔اس دو منٹ 20سکنڈ کی ویڈیو میں وزیراعلی نے ہندی میں ان مزدوروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت ان مزدوروں کی تمام طرح سے مدد کرے گی۔