تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر پڑوسی ریاستیں متاثر

   

پٹلم میں بی آر ایس قائدین کا اجلاس، رکن اسمبلی ہیمنت شنڈے کی مخاطبت

پٹلم /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے 7 منڈلوں کے بی آر ایس پارٹی قائدین کی میٹنگ سری سائی گارڈن فنکشن ہال پٹلم میں منعقد کی گئی ۔ جس میں حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی وپیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ 7 منڈلوں کے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئیر نے کالیشورم پراجکٹ ناگومڑوں لفٹ کے متعلق ٹی وی اسکرین پر مشاہدہ کرائے 2014 میں ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس سے قبل پراجکٹس کی کیا حالت تھی اور 2014 کے بعد پراجکٹوں کی موجودہ حالات پر تفصیلی بیان کیا ۔ کالیشورم پراجکٹ اور ناگومڑوں لفٹ ایریگیشن کے تعمیری کاموں پر روشنی ڈالی ۔ رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آکر 9 سال کا عرصہ گذر چکا ہے ۔ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ 9 سال کے دور میں بے شمار ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔ پڑوسی ریاستیں تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بے حد متاثر ہو رہے ہیں ۔ وہاں کی عوام تلنگانہ میں ضم ہونے کے خواہاں ہے ۔ آنے والے دنوں میں کالیشورم پراجکٹ کا پانی ناگومڑوں لفٹ ایریگیشن میں چھوڑا جائے گا ۔ ناگومڑوں لفٹ ایریگیشن سے حلقہ اسمبلی جکل کے نظام ساگر کولاس ڈپام اور جکل کو پانی سربراہی کی جائے گی ۔ مشن کاکتیہ کے تحت تقریباً پراجکٹ تالابوں کے مرمتی کاموں کو انجام دیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے کمار، نائب صدر لکشما ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی ، بی آر ایس پارٹی سینئیر لیڈر ، اے وینکٹ رام ریڈی ، بی آر ایس پارٹی منڈل صدر واسری رمیش ، بڑی کوڑنگل منڈل پرجا پریشد صدر پرتاب ریڈی ، پٹلم منڈل کوآپشن ممبر محمد عبدالرحمن ،مقامی سرپنچ وجیہ لکشمی جی سرینواس ریڈی بڑی کوڑبگل منڈل کوآپشن ممبر محمد جعفر شاہ ، بی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔