تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ سے پانی کو چھوڑاگیا

   

حیدرآباد11اگست(یواین آئی) ناگرجناساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔بالائی علاقوں سے پانی کا شدید بہاودرج کیاگیا جس کے بعد آج صبح پراجیکٹ کے سی ای سری کانت راؤ اور ایس سی دھرمانائیکے درواز ے اٹھا کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ پراجیکٹ کی مکمل سطح 590 فٹ ہے اور فی الحال اس کی سطح587 فٹ درج کی گئی ہے ۔