نیٹ پی جی انٹرن شپ کٹ آف تاریخ میں 11 اگست تک توسیع، 12 فروری تک ادخال درخواست کا موقع
حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت اور کالوجی ہیلت یونیورسٹی کی کوششوں کی بدولت تلنگانہ کے ایم بی بی ایس طلبہ کو راحت ملی ہے ۔ مرکز نے تلنگانہ کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ پی جی نیٹ 2023 انٹرن شپ کٹ آف تاریخ کو 11 اگست تک توسیع دی ہے ۔ جس سے نئے اہلیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو 9 تا 12 فروری تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت فراہم ہوئی ہے ۔ مرکزی محکمہ صحت کے حدود میں نیشنل بورڈ آف ایگزامنیشن ان میڈیکل سرویس ( این بی ای ایم ایس ) نے پہلے نیٹ پی جی 2023 کا شیڈول جاری کیا تھا اور 31 مارچ تک امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس میں واضح کیا گیا تھا کہ 31 مارچ سے قبل ایم بی بی ایس کورس اور انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ اس امتحان کے اہل ہوں گے ۔ ان قواعد کی وجہ سے ریاست کے 25 میڈیکل کالجس میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے طلبہ نیٹ پی جی امتحان کیلئے درخواستیں داخل کرنے کے موقف میں نہیں تھے ۔ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے چار سالہ کورس مکمل کرنا پڑتا ہے ۔ جس کے بعد ایک سالہ انٹرن شپ بھی لازمی ہے ۔ تمام امتحانات کو کورونا بحران کی وجہ سے 2020 سے دو سال کیلئے ملتوی کردئے گئے تھے ۔ جس کی وجہ سے ایم بی بی ایس کے امتحانات کا انعقاد کئی ماہ تک التواء کا شکار رہا ہے ۔ ایم بی بی ایس کے 2017 بیاچ کے طلبہ نے گذشتہ سال مئی میں اپنے آخری سال کے امتحانات تحریر کئے تھے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے نتائج اگست کے تیسرے ہفتہ میں جاری کئے گئے ۔ جس کے فوری بعد انٹرن شپ کا آغاز ہوگیا ۔ جو اس سال بھی جاری رہا ۔ آئندہ اگست میں ان کا انٹرن شپ مکمل ہو رہا ہے ۔ مارچ تک انٹرن شپ مکمل کرنے کے این بی ای ایم ایس قواعد کی وجہ سے وہ درخواست داخل نہیں کرسکتے ۔ اگر انہیں ابھی موقع فراہم نہیں کیا تو آئندہ سال تک انتظار کرنا پڑے گا ۔ اس طرح ہزاروں طلبہ کو نقصان پہونچنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کالوجی ہیلت یونیورسٹی نے انٹرن شپ کی کٹ آف نتائج کو اگست تک توسیع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی محکمہ صحت اور ڈائرکٹر جنرل آف ہیلت سرویس کو مکتوب روانہ کیا تھا ۔ ن