تلنگانہ کے 8 ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں کوئی سوالات نہیں کئے

   

حیدرآباد ۔ 12 اگست (سیاست نیوز) سنسد ویب پورٹل کے مطابق پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران تلنگانہ کے آٹھ ارکان پارلیمنٹ نے کوئی سوالات نہیں کئے۔ لوک سبھا کے ارکان میں بی جے پی کے سویم باپو راؤ اور سنجے کانگریس کے اتم کمار ریڈی اور بی آر ایس کے پی دیاکر اور پی راملو نے کوئی سوالات نہیں کئے۔ راجیہ سبھا میں کے کیشو راؤ، جے سنتوش کمار اور ڈی دامودر نے 17 ویں لوک سبھا کے 12 ویں سیشن کے دوران کوئی سوالات نہیں کئے۔ تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ نے مجموعی طور پر 335 سوالات کئے۔ سب سے زیادہ تعداد میں بی آر ایس کے قائدین جی رنجیت ریڈی اور سرینواس ریڈی نے سوالات کئے۔ ان میں ہر ایک نے 32 سوالات کئے۔ بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں 110 سوالات کئے اور راجیہ سبھا میں 74 سوالات۔ کانگریس نے 44 سوالات کئے جن میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے 28 سوالات کئے اور اے ریونت ریڈی نے 16 سوالات کئے۔ اسدالدین اویسی نے 22 سوالات کئے۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پوچھے گئے 35 سوالات میں دھرم پوری اروند نے 15 اور ڈاکٹر لکشمن نے 20 سوالات کئے۔ لوک سبھا میں سوالات کرنے والے اروند بی جے پی کے واحد ایم پی ہیں۔ وینکٹیش نیتھا، کے کیشوراؤ، اسدالدین اویسی، سنجے، ریونت ریڈی اور ناما ناگیشور راؤ نے پارلیمنٹ میں بات کی۔